نیپدا،4؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)میانمار کے حکام نے آج ہفتے کے روز بتایا کہ گزشتہ اتوار کے دن ایک ممتاز مسلم وکیل کو نی کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آنگ سان سوچی کی حکمران پارٹی نیشنل لیگ برائے جمہوریت سے تعلق رکھنے والے تریسٹھ سالہ کو نی کو انتیس جنوری کو ینگون کے ہوائی اڈے کے باہر اس وقت ہلاک کیا گیا تھا، جب وہ ٹیکسی کے انتظار میں تھے۔ اس کارروائی میں ٹیکسی ڈرائیور بھی مارا گیا تھا جبکہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔ آج حکام نے بتایا ہے کہ اس واردات کے بارہ گھنٹے کے اندر اندر ہی ایک اور مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔